مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔
ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں زلزلے کے باعث 111 افراد کی جانبحق کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونےکا بھی خدشہ ہے۔
اے ایف پی کے مطابق زلزلے نے شام میں بھی تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے 86 افراد جانبحق او ر متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ